President Dr Arif Alvi addressing the 44th Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industries Export Trophy Awards ceremony, at Aiwan-e-Sadr, on 29-09-2021.
حکومت کا روبار دوست ماحول فراہم کر نے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے’ عارف علوی
پاکستان کافی حد تک اپنے مسائل پر قابو پا چکا،معاشی ترقی درست سمت میں جارہی ہے
صدر مملکت کا 44ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب
ڈاکٹر عارف علوی نے رواں سال کے ٹاپ ایکسپورٹرز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز تقسیم کیے
اسلام آباد( ویب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 44ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کافی حد تک اپنے مسائل پر قابو پا چکا ہے ۔ معاشی ترقی درست سمت میں جارہی ہے۔ اور ہم بہت پر امید ہیں کہ انشااللہ اپنی قوم کو ایک بہتر پاکستان دیں گے۔ یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ ہمارے اس خطہ میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جن کوپاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مناسب اور مشکل حالات کے باوجود ہماری بزنس کمیونٹی بڑی جانفشانی کے ساتھ اپنے کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ یہ آپ ہی کی محنت کے مرہون منت ہے کہ پاکستان کی برآمدات اس سال 25 ارب ڈالر کی حد کو عبور کر سکی۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رواں سال کے ٹاپ ایکسپورٹرز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز تقسیم کیے ۔۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار، سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدورمحمد زاہد شاہ ، چوہدری محمد سلیم بھلر ، محمدحنیف لاکھانی ، ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے چیئرمین قربان علی ، چیف کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سے ایکسپورٹرز اور تاجروں نے شرکت کی.
۔ایوان صدر میں 44 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ تقریب کے کامیاب انعقاد پر ایوارڈ حاصل کرنے والے ایکسپورٹرز سمیت بزنس کمیونٹی صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خوجہ شاہ زیب اکرم ، کنوینئر ایکسپورٹ ایوارڈ مرزا عبدالرحمن ، ممبر قربان علی اور کوآرڈینیٹر امجد قریشی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی ‘ خوشحالی اور استحکام کی جانب گامزن ہے اور یہ ملک خطے کی سب سے بڑی معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا جس کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ سی پیک کے فوائد کو مزید بہتر انداز میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہمیں روایتی انداز سے نکل کر خطے میں ہونیوالی تبدیلیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ حکومت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نظر انداز نہ کرے ۔ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ اور موجودہ ٹیکسوں میں اضافہ سے قبل فیڈریشن سے مشاورت کی جائے ۔ حکومت فیڈریشن کو اعتماد میں لے اور بتائے کہ اسے کتنا ٹیکس چاہیے ۔ ایف پی سی سی آئی اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی ٹیکس اہداف کو پورا کریگی ۔ ناصر حیات مگو نے مزید کہا کہ صنعت و تجارت کے مسائل پر فوری توجہ اور کاروبار کیلئے مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جن فوڈ آئٹمز پر پابندیاں نہیں انکی و دیگر کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے ۔