پی آئی اے جانفشانی سے پاکستانیوں کی خدمت میں مشغول رہے گی،سی ای او پی آئی اے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا ۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سے کررہا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے وزیرہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن اور سول ایوی ایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی خصوصی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی۔ پی آئی اے پوری جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی۔ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی۔پابندی کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی۔