پاکستانی مندوب کا جنرل اسمبلی کی سکینڈکمیٹی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی دہشت گردی کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہئے۔انہوں نے جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بڑا چیلنج افغانستان کے علاقے سمیت بھارت کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں مالی اعانت، سرپرستی اور معاونت ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کرائے کی دہشت گرد تنظیموں کو منظم اور ان کی مالی اعانت کر رہا ہے، دنیا کو بھارتی دہشت گردی کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہئے، پاکستان ریاستی دہشت گردی سمیت تمام اقسام کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔