کراچی (ویب ڈیسک)
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے ستمبر تک 2 ارب 40 کروڑ ڈالر ترسیل کیے گئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد شمار کے مطابق ستمبر 2021 تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم ترسیل کی گئی، تفصیلات کے مطابق یہ رقم دنیا بھر کے 175 ممالک سے کھولے گئے 2 لاکھ 48 ہزار 723 اکاونٹس کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں نے ڈھائی کروڑ ڈالر اسٹاک مارکیٹ میں لگائے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹس میں 69 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا سرمایہ لگایا۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے ایک طرف تو سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔