چینی ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ پر دس دن قرنطینہ گزارنا ہوگا،نئے رولز 11اکتوبر سے لاگو ہونگے
لندن (ویب ڈیسک)
برطانیہ نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی۔ پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ رکھنے والے افراد کو قرنطینہ سے استثنی دے دیا۔نئے رولز کے مطابق پاکستان سے آسٹرازینیکا، موڈرنا اور فائزر ویکسین لگوانے والے افراد قرنطینہ سے مستثنی ہونگے۔ برطانیہ جانے سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔ چینی ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ پر دس دن قرنطینہ گزارنا ہوگا۔ نئے رولز 11اکتوبر سے لاگو ہونگے۔