عام انتخابات 2024ء الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے قوانین میں تبدیلی کردی

انتخابی ڈیوٹی کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے انتظامی افسران کا سروس ریکارڈ منسلک کرنا لازمی قرار

افسران کے سروس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعدڈی آر اوزاور آر اوز کے طور پر تعینات کیا جائیگا

الیکشن کمیشن تمام پولنگ سٹیشنوں کے ہر بوتھ پر ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر تعینات کرے گا

اسلام آباد (  ویب  نیوز)

عام انتخابات 2024 ء کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے قوانین میں تبدیلی کردی ۔انتخابی ڈیوٹی کے لئے  شارٹ لسٹ کئے گئے انتظامی افسران کا سروس ریکارڈ منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا،اچھی شہرت رکھنے والے افسران کے سروس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز)اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز)کے طور پر تعینات کیا جائے گا،گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او)کے طور پر تعینات کیا جائے گاجن کی ریٹائرمنٹ کی مدت ڈی آر اوز کے طور پر تعیناتی سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے ،گریڈ 17 کے افسران کو ڈی آر اوز کی طرح ریٹائرمنٹ کے معیار کے ساتھ ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز)تعینات کیا جائے گا،گریڈ 16 کے افسران کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز)کے طور پر تعینات کیا جائے گاجن کی ریٹائرمنٹ کی مدت اس عہدے پر تعیناتی سے کم از کم ایک سال قبل ہونی چاہیے ،الیکشن کمیشن تمام پولنگ سٹیشنوں کے ہر بوتھ پر ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر (اے پی او)تعینات کرے گا،کم از کم 6 ماہ کا تجربہ رکھنے والے افسران کو عام انتخابات 2024 کے دوران اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر (اے پی او)کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔