ججز تقرری سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم کو تحریک انصاف نے مسترد کردیا

ترامیم کی ہر قانونی اور جمہورتی طریقے سے مخالفت  کی جائے گی  ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

ججز تقرری سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم کو  پاکستان تحریک انصاف نے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ  نہ صرف ان کی مخالفت کی جائے گی بلکہ اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے ججز تقرری سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیماسی روایت کا تسلسل ہے، پچھلے دوسالوں میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہتے ہیں ، اداروں کی مضبوطی اور مضبوط ریاست بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اداروں کو اس لئے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ کس طرح ایک جمہوری پارٹی سے بلے کا نشان چھیننے اور اس کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے میں سہولت کاری کی گئی ہے جس کا معاوضہ ایک صاحب کو ایک ایکسٹینشن کی صورت میں مل رہا ہے،پاکستان کا دستور ایسے کسی بھی مخصوص شخص کیلئے آئین میں ترامیم کی اجازت نہیںدیتا ،قانون سازی ہمیشہ ان موضاعات پر کی جاتی ہے جہاں اجتماعی مفاد ہو،  تحریک انصاف اس ترامیم کی ہر قانونی اور جمہورتی طریقے سے مخالفت کرے گی اور اس کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔