گروپ لیڈر چیمبر آف سمال ٹریڈز میاں ظفر اقبال کی انچارج و چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی سے
اسلام آباد میں اہم ملاقات
آسلام آباد (ویب نیوز )
گروپ لیڈر چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری میاں ظفر اقبال کی انچارج و چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس قربان علی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی سجاد سروربھی موجود تھے۔
قربان علی نے اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے الیکشن 2021-22 کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے تجویز دی کہ پورے پاکستان کے سمال چیمبر اینڈ سمال انڈسٹری سے متفقہ طور پر ایک آزاد امید وار کو منتخب کیا جائے اورانہوں نے واضح کیا کہ امید وار آزاد حیثیت سے ایف پی سی سی آئی الیکشن 2021-22 میں حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہیہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لئے ایک مثبت عمل ثابت ہو گا۔ اس حوالے سے میاں ظفر اقبال اور سجاد سرور نے متفقہ طور پر قربان علی کی اس تجویز کو سراہا۔
قربان علی نے مزید کہاکہ اس تجویز کے حوالے سے جلد از جلد پاکستان بھر کہ سمال چیمبر زسے رابطہ کیا جائے گا تاکہ رائے شماری سے ایف پی سی سی آئی الیکشن 2021-22 کیلئے ایک امید وار کو نامزد کیا جاسکے۔