لاہور،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 7 دہشت گرد گرفتار
ملزمان سے بارودی مواد، کمپیوٹر اور موبائل فونز برآمد
دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،سی ٹی ڈی
لاہور(ویب نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے صوبے بھر میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز کے دوران 7دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبے بھر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔آپریشنز کے دوران مختلف مقامات سے 7دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ حافظ آباد کے علاقے سے 3دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق رحیم یار خان اور جھنگ سے بھی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، تخریبی مواد، کمپیوٹر اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔حکام نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، جو اہل تشیع کے خلاف مذہبی منافقرت سے متعلق مواد تقسیم کر رہے تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے شناختی کارڈز اور نقدی رقم بھی برآمد کی گئی ۔ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
آواران بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی( ویب نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمدکیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف سی کے دستوں نے بلوچستان میں آواران کے قریب سراغ لگا کر کامیاب کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلہ میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ دورانِ کارروائی دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا