الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز مانگ لئے ، وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال
بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے مختص فنڈز کا جلد اجرا ء کیا جائے،مراسلہ
اسلام آباد( ویب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق سمیت چاروں صوبوں کو احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز بھی مانگ لیے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے مختص فنڈز کا جلد اجرا ء کیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کا موقف سن کر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔