بھارتی فوج نے تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
ایک گھر تباہ،دو نوجوان جاوید احمد اور عرفان احمد بٹ گرفتار
سری نگر( ویب نیوز ) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کے روزتین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے جنوبی ضلع شوپیاں کے تلرن، امام صاحب علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔تلاشی کارروائی کے دوران جہانگیر تیلی نامی شہری کے گھر پر فائرنگ کر کے نوجوانوں کو شہید کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ جہانگیر تیلی کا گھر تباہ کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج نے دو نوجوانوں جاوید احمد بٹ اور عرفان احمد بٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ پونچھ میں ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔