FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION & BROADCASTING, CHAUDHRY FAWAD HUSSAIN TALKING TO MEDIA IN LAHORE ON JULY 23, 2021.

جعلی اور اصلی خبروں سے متعلق فرق سمجھنے کی بہت ضرورت ہے: فواد چوہدری

اقوام متحدہ کو آزادی اظہار کے لیے رول آف گیم بنانے ہوں گے،تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ویب   نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی اور اصلی خبروں سے متعلق فرق سمجھنے کی بہت ضرورت ہے، بھارتی چینل نے مینار پاکستان واقعے کو اچھالا اور یہ تاثر دیا کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا، حالاں کہ اس کیس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، بھارتی میڈیا کی جانب سے فیک نیوز کا طوفان برپا کیا گیا، پڑوسی ملک کے میڈیا نے پاکستانی معاشرے پر بے جا تنقید کی۔غلط معلومات کے دور میں صحافت اور سیاست کے موضو ع پر منعقدہ تقریب میں انھوں نے کہا پہلے ادوار میں خبر کا ملنا مشکل تھا، اب سچی اور جھوٹی خبر کا فرق مشکل ہے، خبر کو پھیلانے کے بہت سے ذرائع ہو گئے ہیں، اس لیے خبر دینے والوں کی صحیح تربیت ہونا ضروری ہے۔فواد چوہدری نے کہا خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے تو اصل اور جعلی کی تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا وِنگ اب کسی بھی عالمی ادارے کے برابر ہے، اظہار رائے کی آزادی سے متعلق عالمی سطح پر قوانین مرتب کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستانی میڈیا میں بہت سے لوگ فیک نیوز پر چل رہے ہیں، خاص کر اب جو بہت سے یوٹیوب چینل بن گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ وہ جو مرضی کہتے رہیں ان پر پکڑ نہیں ہونی چاہیے۔انھوں نے فیک نیوز کے حوالے سے میڈیا کے اندر مباحثے کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک قانون سازی کر رہے ہیں،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خبر دینے والوں کی ٹریننگ ہونی چاہیے کہ اصلی خبر کیا ہے اور جعلی خبر کیا ہے، خبریں پھیلانے کی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ہو گئی ہیں، پہلے ادوار میں خبر ملنا مشکل تھا، اب جھوٹی سچی خبر کا فرق کرنا مشکل ہے۔ اقوام متحدہ کو آزادی اظہار کے لیے رول آف گیم بنانے ہوں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا ایک ذمہ دار میڈیا ہی آزاد میڈیا ہوتا ہے، فیک نیوز کا حل میڈیا کے اندر سے ہی آنا چاہیے، فیک نیوز کو سمجھنا بہت ضروری ہے، خبر دینے کے لیے فیک نیوز اور مصدقہ نیوز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا ہندوستان نے ویب نیوز کا ایک نیٹ ورک بنایا جو وہاں کے میڈیا سے منسلک ہے، ہندوستان کی ویب نیوز پاکستان کے خلاف جعلی خبریں بناتے ہیں، نور مقدم قتل کیس پر ایک بھارتی چینل نے 175 ویڈیوز لگائیں، ہم بہت قریب سے دیکھتے ہیں کہ خبر کو کہاں سے پش کیا جاتا ہے