ڈینگی وائرس ،اسلام آباد میں 152،خیبرپختونخوا میں229نئے کیسزرپورٹ
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کل کیسز1801 ،خیبرپختونخوا میں مجموعی کیسز کی تعداد 3796ہو گئی
اسلام آباد،پشاور(ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے 152اور خیبرپختونخوا میں 229نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کے کل کیسز1801 ہوگئے۔ ڈی ایچ او نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی مثبت کیسز کی شرح 59 فیصد ہے ،وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 1161 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 640 کیس رپورٹ ہوئے ، اسلام آباد میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ترلائی ہے جہاں پر 563 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میںڈینگی پنجے گاڑنے لگا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 229نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کی مطابق صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 3796ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی متاثرہ 106افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد ڈینگی سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعدا 2299ہوگئی ۔خیبر پختونخوا میں اب تک موذی مرض چار افراد کی جان لے گیا ۔
خیبر پختو نخوا میں ڈینگی پنجے گاڑنے لگا۔ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1493ہوگئی ۔ پشاور سمیت مختلف اضلاع سے ڈینگی وائرس کے 229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کی مطابق صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 3796ہوگئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی متاثرہ 106افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ڈینگی سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعدا 2299ہوگئی ۔خیبر پختونخوا میں اب تک موذی مرض چار افراد کی جان لے گیا ہے۔