راولپنڈی (ویب ڈیسک)
پاکستان آرمی چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولتیات فراہم کررہی ہے، رواں سال تقریبا 12ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات مہیاکی جا چکی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نے چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کردی ، اس اقدام کے لئے پاکستان آرمی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پاک آرمی کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم ہیں چنن پیر، کھتری بنگلہ، دین گڑھ ، جاہ ناگراں اور چاہ ملکان،احمد پور ایسٹ منچن آباد، چشتیاں میں میڈیکل اور آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ رواں سال تقریبا 12ہزار افراد کو مفت طبی سہولیات مہیاکی جا چکی ہیں ۔ تحصیل ہسپتال فورٹ عباس میںپاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام میڈیکل اور آئی سرجیکل کیمپ ہوا، سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئرٹرسٹ کی وساطت سے کیمپ 12سے17اکتوبر تک جاری ہے۔،۔ کیمپ میں غریب اور نادار مریضوں کیلئے امراض چشم کی تشخیص و علاج کیاجارہاہے ، مفت لیزرآئی سرجری کے ذریعے موتیے کا علاج کیا جارہا ہے، ضرورت مندافرادکومفت چشمے اورادویات بھی مہیا کئے جارہے ہیں۔15 اکتوبر 2021 کو کورکمانڈر بہائولپور لیفٹیننٹ جنرل خالدضیا ء نے آئی کیمپ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اورہدایات جاری کیں کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو اس کیمپ سے مستفید کیا جائے۔