عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،ترجمان وزیر خزانہ
عالمی منڈی میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں 8.24 فیصد اضافہ کیا گیا،مزمل اسلم
اسلام آباد( ویب نیوز) ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا۔وزیرخزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا ہے، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تیرہ فیصد اضافہ ہوا جب کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.24 فیصد اضافہ کیا گیا۔ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ابھی بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور لیوی پر سمجھوتہ کررہی ہے، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 5.62 فیصد جب کہ سیلز ٹیکس 6.8 فیصد ہے۔