کراچی (ویب ڈیسک)
کورونا وائرس کے باعث بند سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹرز کھول دیے گئے ہیں۔
ان ٹریننگ سینٹرز میں سندھ پولیس کے 8322 ریکروٹس کی ٹریننگ شروع کردی گئی۔
جن میں سے اکثریت ماضی قریب میں پولیس میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی ہے۔
کراچی کے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد کے پرنسپل شوکت علی کھٹیان کے مطابق میں کراچی پولیس کے بھرتی 1822 پولیس اہلکاروں کی باقاعدہ تربیت کا آغاز پیر کی صبح کردیا گیا ہے۔
اسی طرح رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 4334 پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ شروع ہوئی ہے۔
پولیس ٹریننگ سینٹر شہداد پور میں 625، پی ٹی ایس لاڑکانہ میں 177، ریکروٹ ٹریننگ سینٹر حیدرآباد میں 221، ریکروٹ ٹریننگ سینٹر جام نواز میں 347، ایس سی ٹی سی سکرنڈ میں 488 اور ریکروٹ ٹریننگ سینٹر خیرپور میں 310 پولیس اہلکار تربیت حاصل کررہے ہیں۔