نیویارک (ویب ڈیسک)

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔عالمی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں اوسطا ہر 5 میں سے 2 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کی ویکسین کی مکمل خوراک لے چکے ہیں۔اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین تک رسائی سمیت ہیلتھ ورکرز کے حقوق کو یقینی بنائیں گے۔