جنوبی افریقا کو شکست، آسٹریلیا کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فاتحانہ آغاز

کینگروز نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کیا

ابوظہبی (ویب  نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایک کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوورز میں دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر118 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مرکرم 40رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ ربادا نے 19 اور ڈیوڈ ملر نے 16 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ گلین میکس ویل اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔119 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیون اسمتھ 35رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مارکس اسٹوئنس نے 24 اور میکسویل نے 18 رنز بنائے۔کینگروز نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورٹج نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا ، مہاراج اور  تبریز شمسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

 

 

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔