مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، 14.31 فیصد پر پہنچ گئی

حالیہ ہفتے پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد( ویب  نیوز)ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد کا بڑااضافہ ہوا جس کے بعد مطابق مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے پچیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے71 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،آلو 3 روپے 29 پیسے،چینی 3 روپے 77 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اعدادشمار میں بتایا گیا کہ انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن،گڑ ایک روپے 93 پیسے فی کلو مہنگاہوا،برائلر مرغی 11 روپے فی کلو، خوردنی تیل 19 روپے 30 پیسے مہنگاہوا جبکہ دال ماش 2 روپے 20 پیسے فی کلواوراڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 7 روپے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 67 پیسے فی کلو،مٹن 6 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگاہوا،بیف کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال مسور،دال چنا، آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں کمی ہوئی۔حالیہ ہفتے چار اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، پیاز2 روپے 74 پیسے فی کلو، کیلے 2 روپے 31 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،دال مونگ ایک روپے 30 پیسے فی کلو، لہسن ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔