نیویارک،نئی دہلی ، انقرہ  (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 5012379ہو گئیں،مصدقہ کیسز24کروڑ72لاکھ24سے تجاوز کر گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  ۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 77 ہزار 515 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیٹ ہیں، جن میں سے 73 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک جبکہ 22 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 369 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلا نمبر پر جہاں7 لاکھ 66 ہزار 117 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 970 ہو چکی ہے۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبرپر جہاں  ہلاکتیں4 لاکھ 58 ہزار 219 ہلاکتیں ہو گئیں  جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 42 لاکھ 73 ہزار 300 مریض سامنے آ چکے ۔ برازیل میں 6 لاکھ 7 ہزار 764 افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 4 ہزار 94 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 558 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 90 لاکھ 19 ہزار 962 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 38 ہزار 538 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 13 ہزار 790 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 70 ہزار 410 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 80 لاکھ 9 ہزار 40 ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 17 ہزار 671 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 71 لاکھ 60 ہزار 548 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 126 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 59 لاکھ 16 ہزار 211 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 942 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 88 ہزار 259 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔سپین میں کورونا وائرس 87 ہزار 368 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 50 لاکھ 11 ہزار 148 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سعودی عر ب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 793 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 571 تک جا پہنچی ۔