اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے ملک بھر میں مزید11مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28449تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے733نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد23094تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.52فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ1لاکھ39ہزار40 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ15ہزار562افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ 16ہزار932افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ73ہزار948474افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی10 کروڑ35لاکھ14ہزار198خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ54ہزار680کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ73ہزار78تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ21 ہزار535مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1402تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے594مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبارسے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1787تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد319تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7761تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12994تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان105،آزاد جموں وکشمیر75جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد53تک پہنچ گئی۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ49ہزار399مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ19ہزار463،خیبر پختونخوا170436اسلام آباد105637،بلوچستان32787،آزاد جموں وکشمیر33662جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10151تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106896تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ77ہزار968، پنجاب 4 لاکھ40ہزار139، سندھ 4 لاکھ69ہزار960، بلوچستان33248، آزاد کشمیر34477اور گلگت بلتستان میں10390افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیںجہاں12915افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7567، خیبر پختونخوا میں5745، اسلام آباد میں940، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں356 اور آزاد جموں و کشمیر میں740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ7 لاکھ99ہزار170ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے48192نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے۔