اسلام آباد (ویب نیوز )
ٹِک ٹاک کی سربراہ پبلک پالیسی ایمرجنگ مارکیٹس اور ہیڈ آف گلوبل سی ایس آر ہیلینا لرش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی اے کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی تاکہ مقامی قوانین اور معاشرتی اصولوں کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کے حوالے سے پی
ٹی اے کے ساتھ بات چیت کو با مقصد طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔ ملاقات کے دوران، ٹک ٹاک کے سینئر نمائندے نے پاکستانی صارفین کو محفوظ، با مقصد، معلوماتی اور مستند مواد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر مستقبل کی حکمت عملی/سرمایہ کاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی نمایاں کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں فریقین نے باہمی طور پر قابل قبول طریقہ کار پر پہنچنے کے لئے بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ پاکستان میں صارفین کے لئے محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔