نادرا ،سٹیٹ بینک کا کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کا نادہندہ

نادرا والے کہ رہے ہیں جب بورڈ بنے گا تب اس پر فیصلہ ہوگا،حکام سٹیٹ بینک

 بورڈ کا کیا مطلب کہ جب انہوں نے کرایہ دینا ہے کرایہ لیں،ایازصادق

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سٹیٹ بنک کی اسلام آباد بلڈنگ کے کرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی جائزہ و عملدر آمد اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ سٹیٹ بینک کی اسلام آباد بلڈنگ کے کرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ ہے۔ سٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ نادرا اور ایک اور ادارے نے مجموعی طور پر 4 کروڑ کرایہ ادا کرنا تھا جس میں نادرا ابھی تک ادائیگی نہیں کر رہا، نادرا والے کہ رہے ہیں جب بورڈ بنے گا تب اس پر فیصلہ ہوگا۔ایاز صادق نے کہا کہ بورڈ کا کیا مطلب کہ جب انہوں نے کرایہ دینا ہے کرایہ لیں، نادرا والے کہتے ہیں کہ ہمیں تو وزیر اعظم نے یہ بلڈنگ ایلوکیٹ کی تھی۔ کنوینئر کمیٹی نے ہدایت کی کہ نادرا کو بورڈ میں یہ مسئلہ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، نادرا ان کا کرایہ دے۔