پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی، ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ
بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہوں گے، نیپر
اسلا م آباد( ویب نیوز)نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں ہو گی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد یونٹ کے استعمال پرگھریلوصارفین کیلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی ہوگی جبکہ کمرشل، صنعتوں اور باقی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوگا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف میں کیا گیا ہے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرادیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی