اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، کل اموات 28547ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 449نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض شفایا ب ہوچکے جبکہ ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 449 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 78 ہزار 643، بلوچستان میں 33 ہزار 338، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 151 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 547 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 949، سندھ میں 7 ہزار 596، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 774، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔