اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے اجلاس میں 12سے18سال کے طلبا کی کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔این سی او سی سربراہ اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدرات این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسینیشن مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی نے وفاق کی اکائیوں میں جاری 12سال سے 18 سال کی عمر کے طلبا کی ویکسینیشن پر اظہار اطمینان کیا گیا۔این سی او سی نے ویکسین کے اہل افراد کی دوسری خوراک کیلئے انتظامیہ کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ۔این سی او سی  کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر شرکاکو بریفنگ دی گئی۔ویکسین کے نظام اور ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔این سی اوسی نے 12 سے 18 سال کے طلبا کی ویکسینیشن پراظہاراطمینان کرتے ہوئے مہم کو مزید تیز بنانے پر زور دیا ہے۔این سی او سی کے شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ طلبا کی زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کیلئے سکول انتظامیہ اور والدین تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ این سی او سی نے  ویکسینیشن کے لیے سکولز انتظامیہ اور والدین سے رابطے  تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی  نے اس بات پر بھی زور دیاہے کہ اہل افراد کی دوسری ڈوز کے لیے بھی انتظامی معاملات کو دیکھا جائے۔کورونا مثبت شروع کم ہونے پر سربراہ این سی او سی اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا  ہے۔