تھیلیسیمیاء ایک موروثی مرض ہے،اس سے متاثرہ والدین کے پیداہونے والے بچوں میں 25فیصد شکارہونے کے امکانات ہوتے ہیں

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی تھیلیسیمیاء سوسائٹی پنجاب کے تمام36اضلاع میں فرائض سرانجام دے رہی ہے

پنجاب میں ابھی تک تین لاکھ خاندانوں کی تھیلیسیمیاء کی فری سکریننگ کی جاچکی ہے

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء کے مریضوں کیلئے10بسترمختص کئے گئے ہیں

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا نیشنل تھیلیسیمیاء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

 

لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام16ویں نیشنل تھیلیسیمیاء کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشیریں خاور،ڈاکٹرحسین جعفری، ڈاکٹریاسمین احسان، پروفیسر جاویدچوہدری،وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے صدر تھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان جنرل(ر)معین الدین حیدر کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈادرجنیٹک ڈس آرڈرپروینشن اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرحسین جعفری نے آگاہی کانفرنس کے آغازمیں نیشنل تھیلیسیمیاء کانفرنس کے اغراض ومقاصد بتائے۔ ڈاکٹرحسین جعفری نے اپنے خطاب میں پنجاب بھرمیں تھیلیسیمیاء کی سکریننگ اورتشخیص کیلئے مہیاکی جانے والی مفت طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے اپنے خطاب میں وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی آمدکاشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے نیشنل تھیلیسیمیاء کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میںکہاکہ تھیلیسیمیاء بیماری بارے شعورپیداکرنے کیلئے پاکستان کی تمام تھیلیسیمیاء ایسوسی ایشنزہرسال آج کا دن مناتی ہیں۔پاکستان میں تھیلیسیمیاء بیماری کی قبل ازپیدائش تشخیص پہلی بار1994میں ہوئی۔پاکستان تھیلیسیمیاء بیماری کی قبل از تشخیص کرنے والا پہلااسلامی ملک تھا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں تھیلیسیمیاء کا دنیامیں سب سے بڑا پروینشن پروگرام چلارہے ہیں۔پاکستان میں تمام این جی اوزنے2001میں تھیلیسیمیاء کے خلاف جہادکاعہدکیاتھا۔جنرل ڈاکٹرسلیم نے پاکستان میں تھیلیسمیاء بیماری کی تشخیص وعلاج کیلئے بنیادی کرداراداکیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی تھیلیسیمیاء سوسائٹی پنجاب کے تمام36اضلاع میں فرائض سرانجام دے رہی ہے۔پنجاب میں ابھی تک تین لاکھ خاندانوں کی تھیلیسیمیاء کی فری سکریننگ کی جاچکی ہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پنجاب بھرمیں تھیلیسیمیاء بیماری بارے شعور پیداکرنے کیلئے آگاہی مہم چلارہی ہے۔اس سال تھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان لاہور،ملتان،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ اور پشاورمیں تربیتی ورکشاپس کا انعقادکررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں تھیلیسیمیاء کے 27000رجسٹرڈ مریضوں کا علاج جاری ہے۔تھیلیسیمیاء ایک موروثی مرض ہے۔تھیلیسیمیاء سے متاثرہ والدین کے پیداہونے والے بچوں میں 25فیصد شکارہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں تھیلیسیمیاء کی قبل ازپیدائش تشخیص کی سہولیات ڈی ایچ کیواور ٹی ایچ کیو کی سطح پر بالکل مفت فراہم کررہی ہے ۔ اللہ تعالی کے کرم سے تھیلیسمیاء کے بچے موئثرعلاج کے بعد ملازمتیں اور شادیاں کرکے کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔ہماری کوششوں کے باعث پنجاب کے طالبعلموں کو نصاب کے اندرتھیلیسمیاء بیماری بارے شعورپیداکیاجارہاہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہمیں تھیلیسمیاء بیماری کو شکست دینے کیلئے یک جان ہوکرکام کرناہوگا۔ماضی میں تھیلیسمیاء کے مریض کی اوسط عمر 13سے14سال تھی۔الحمداللہ اب تھیلیسیمیاء کے مریض علاج کے بعد معمول کے مطابق کامیاب زندگی گزاررہے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ مل گیاہے۔پنجاب میں بھی 31دسمبرسے تمام2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ کے اجراء کا آغازکیاجارہاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء کے مریضوں کیلئے10بسترمختص کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی 53 فیصدآبادی کوکوروناسے بچاؤکی ویکسین لگاچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔لاہورسمیت پنجاب بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل ڈینگی کے مریضوں کیلئے پیناڈول دوائی سمیت ہر قسم کی ادویات دستیاب ہیں۔ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرمیں بھی ڈینگی کے مریضوں کیلئے ہر قسم کی طبی سہولت دستیاب ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ریسکیو1122کو ڈینگی کے مریض کو ایمبولینس میں ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پہلے مرحلہ میں لاہوراور راولپنڈی کے تمام خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت دی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیامیں ہوئی ہے۔کوروناکے وباء نے پوری دنیاکی معیشت کو تباہ کردیاہے۔وزیراعظم عمران خان عوام کی بہتری کیلئے پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان ملک میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کو پروموٹ کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے معاشرہ میں تھیلیسیمیاء بیماری بارے شعورپیداکرنے کیلئے آگاہی کانفرنس کے انعقادپرتھیلیسیمیاء فیڈریشن آف پاکستان کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔