پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، مزید 5 افراد جاں بحق

 ڈینگی بخار سے لاہور میں 4 اور راولپنڈی میں 1 مریض دم توڑ گیا

رواں سال صوبے میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی

لاہور(ویب  نیوز)پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، مزید 5افراد جاں بحق ہو گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 525نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میںراولپنڈی سے ڈینگی کے 28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8، اوکاڑہ سے 7 جبکہ ملتان اور شیخو پورہ سے 5، 5 مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 18 ہزار 175 اور لاہور میں 13 ہزار 274 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی بخار سے لاہور میں 4 اور راولپنڈی میں 1 مریض دم توڑ گیا۔رواں سال صوبے میں ڈینگی بخار سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی ۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتا لوں میں ڈینگی کے 2 ہزار 187 اور لاہور کے اسپتالوں میں 1 ہزار 524 مریض داخل ہیں۔mk