وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈہاک ڈاکٹرز کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دیدی

ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،عثمان بزدار

لاہور( ویب  نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی، وزیراعلی عثمان بزدار کے اس اقدام سے 4 ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت دی، وزیراعلی عثمان بزدار کہتے ہیں ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں- ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری  اپائنمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا- ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں جس سے ان کوآئندہ ری اپائنمنٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کے مسائل کا پورا احساس ہے- تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔