دبئی ایئرشو، پاکستان نے جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ ” قراقرم ایٹ این جی” متعارف کروا دیا
دبئی( ویب نیوز) پاکستان نے دبئی ایئرشو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ ” قراقرم ایٹ این جی” متعارف کروا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن جہاز پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی تخلیق اور قراقرم ایٹ جیٹ تربیتی طیارے کی جدید شکل ہے۔طیارہ اہداف کے تعین، نگرانی، زمینی اہداف کی تباہی میں کارگر ہے، قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ 4.6 ٹن وزن ساتھ لے جا سکتا ہے۔ جہاز پر محدود فاصلے تک فضا سے فضا میں داغنے کے لیے میزائل نصب ہو سکتے ہیں۔جہاز پر میزائل سسٹم، گنز، راکٹ لانچر، لیزر گائیڈڈ بم نصب کیا جا سکتا ہے۔ طیارہ ہدف کو لاک کرنے، جیمنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، 12 ہزار میٹر بلندی تک جا سکتا ہے۔جدید ایوی آنکس، ہتھیاروں کی تنصیب سے طیارہ تربیتی اور آپریشنل امور دونوں میں کارگر ہے۔ جہاز کم قیمت، مرمت آسان، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور کارکردگی میں بہترین ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی ایئر شو کا حصہ ہے۔ دبئی ایئر شو گزشتہ روز 14 نومبر سے شروع ہوا، 18 نومبر تک جاری رہے گا