لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور میں سموگ کی شدت میں لپیٹ میں ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ مجموعی طور پر لاہور کا اے کیو آئی 425 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور آلودگی کے حوالے سے سر فہرست آگیا۔ شہر میں تا حال بارش کے کوئی امکانات نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہنے کی ہدایت کر دی۔