AMBASSADOR MUNIR AKRAM, PERMANENT REPRESENTATIVE OF PAKISTAN TO THE UN SPEAKING IN THE UN GENERAL ASSEMBLY AT THE EXPLANATION OF VOTE ON “OUR COMMON AGENDA” AT THE UNITED NATIONS HEADQUARTERS IN NEW YORK.

اقوام متحدہ میں مسلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست لفظی جھڑپ
پاکستان  کے مستقل مندوب منیر اکرم کی طرف سے مسلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت سیخ پا

اقوام متحدہ(ویب نیوز )اقوام متحدہ میں ایک مباحثے میں مسلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست لفظی جھڑپ ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان  کے مستقل مندوب  منیر اکرم  نے   ایک مباحثے کے دوران جموں وکشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قرارداودں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا اور عالمی  ادارے کو یاد دلایا کہ بھارت کشمیر میں انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔ پاکستان  کے مستقل مندوب منیر اکرم کی طرف سے مسلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت سیخ پا ہوگیا ۔  بھارتی ٹی وی  کے مطابق بھارت کی طرف سے جوابی ردعمل میں دعوی کیا گیا کہ   جموں و کشمیر اور لداخ کا پورا  علاقہ بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ تھا، ہے اور رہے گااقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کی کونسلر ڈاکٹر کاجل بھٹ نے الزام لگایا کہ پاکستان  اقوام متحدہ کے ذریعہ فراہم کردہ پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ ”بھارت شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ اور پرامن طریقے سے  مسلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے”۔