• سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،،آرمی چیف
  •  اقوام متحدہ امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سکیو رٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید موثر سکے
  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے،اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد  (ویب نیوز)

آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوام متحدہ امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سکیو رٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید موثر سکے ۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقادکیا گیا ،چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کی اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،امن مشن کے تحفظ اور سکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی، اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، اقوام متحدہ کے اعلی حکام اور اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی ۔اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا،عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوام متحدہ امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سکیو رٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید موثر سکے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے ۔انہوںنے کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کے لئے قابل قدر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انڈر سیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنزامن کوششوں کے لئے پاکستان کی چھ دھائیوں پر محیط دیرینہ وابستگی عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کا واضح مظہر ہے، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ نے قیام امن کے عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں سمیت تمام بہادر جوانوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر خارجہ نے پوری دنیا میں امن کیلئے اپنی خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔