پاکستان کی افغانستان کیلئے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری
افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی منظوری بھی دی گئی
افغانستان کیلئے امدادی اشیا میں 50ہزار میٹرک ٹن گندم، ادویات و میڈیکل سامان اور سردیوں کے لیے سامان شامل
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کے لئے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیر خارجہ ، مشیر خزانہ ، آرمی چیف ، مشیر قومی سلامتی و دیگر کی شرکت
اسلام آباد(ویب نیوز) پاکستان نے انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی، افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کے لئے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے خزانہ شوکت ترین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور اعلی حکام نے شرکت کی۔مشیر برائے قومی سلامتی نے ایپکس کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان نے انسانی ہمدردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹننے کے لیے افغانستان کے لیے 5 ارب روپے کی امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔امدادی اشیا میں 50ہزار میٹرک ٹن گندم، ادویات و میڈیکل سامان اور سردیوں کے لیے سامان شامل ہے۔ افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیل ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے تمام افغانی باشندوں کے لیے مفت کووڈ 19 ویکسی نیشن جاری رہے گی۔بعد ازاں انہوں نے افغانستان کے لیے قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا بھی دورہ کیا