گرفتار دہشت گرد صغیر شاہ کا تعلق گوجرانوالہ اور جبار کا اٹک سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
اوکاڑہ( ویب نیوز)
اوکاڑہ میں کا ئونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں صغیر شاہ اور جبار سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، ایل ای ڈی بیٹری اور سوئچ برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار دہشت گرد صغیر شاہ کا تعلق گوجرانوالہ اور جبار کا اٹک سے ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد اوکاڑہ میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی ونگ ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔