ایک ہفتے کی ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ سکتی ہے،لاہورہائیکورٹ کا عندیہ
عدالت ایک ہفتے کی مہلت دے آئندہ سماعت پر سموگ میں مزید بہتری آئے گی، ڈائریکٹرپی ٹی ایم
لاہور کی حدود میں سموگ بہت پھیلی ہوئی ہے،عدالت کے ریمارکس
عدالت نے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹریفک میں بہتری پر تعریف بھی کی
لاہور(ویب نیوز) لاہورہائیکورٹ نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے کی ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ سکتی ہے۔بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے خاتمے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جج نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہمیں ایک ہفتے کی ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑ سکتی ہے ۔ موجودہ حالات میں ایک ہفتے کے لیے سکول ،پرائیویٹ آفسز بند کرنا پڑ سکتے ہیں ۔لاہور کی حدود میں سموگ بہت پھیلی ہوئی ہے۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم نے عدالت میں بیان دیا کہ کچھ دنوں سے سموگ میں بہتری آئی ہے۔عدالت ایک ہفتے کی مہلت دے آئندہ سماعت پر سموگ میں مزید بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کو انٹر چینج ٹول ٹیکس کے حصول کے لیے لمبی گاڑیوں کی قطاریں بنانے سے متعلق مناسب حکم دیا جائے ۔ عدالت نے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹریفک میں بہتری پر تعریف بھی کی۔