اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید8مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28761تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے431نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12348تک پہنچ گئی ہے ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.91فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک8 کروڑ10لاکھ76ہزار341 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2لاکھ96ہزار563افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک5کروڑ11 لاکھ63ہزار78افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ27ہزار334افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی12 کروڑ47لاکھ 60ہزار553خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ6ہزار253کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ86ہزار453تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ45 ہزار344مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد858تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح.96.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے189مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد712تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد327تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5032تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6197تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان41،آزاد جموں وکشمیر36جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ62ہزار675مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ25ہزار312،صوبہ خیبر پختونخوا میں 173684،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد106563،صوبہ بلوچستان33090،آزادجموں وکشمیر33796جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10224تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد107848،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد180254،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ43ہزار379،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ76ہزار494،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33491 ،آزاد کشمیر34574اور گلگت بلتستان میں10413افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13035افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7622، خیبر پختونخوا میں5858، اسلام آباد میں958، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں360 اور آزاد جموں و کشمیر میں742فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ21 لاکھ65ہزار834ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے47084نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ۔