اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں میزائل فائر کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان سلامتی اور تحفظ کے لیے سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پیر کی رات کو دارالحکومت ریاض پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے، جسے سعودی عرب نے روک لیا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ریاض کے پڑوسی ملک یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ تنازعے کے درمیان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ حملہ عین اسی دن ہوا جب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے علاقائی دورے کا آغاز کیا تھا۔