FEDERAL MINISTER FOR PLANNING, DEVELOPMENT AND SPECIAL INITIATIVES, ASAD UMAR ADDRESSING A PRESS CONFERENCE IN KARACHI ON JANUARY 02, 2022.

سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے، اسد عمر

پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام ضروری ہے

پیپلز پارٹی عوام کو اختیارات سے محروم کرنے کی خواہشمند ہے، کراچی میں پنجاب کی نسبت آٹا مہنگا ہے

پتہ نہیں کون سے چوہے تھے جو صوبے کی گندم بھی کھاگئے،انصاف ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس

کراچی( ویب  نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جنر ل سیکریٹری اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ خودمختار بلدیاتی نظام پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے ضروری ہے، ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے۔ پیپلز پارٹی عوام کو اختیارات سے محروم کرنے کی خواہشمند ہے، کراچی میں پنجاب کی نسبت آٹا مہنگا ہے ، پتہ نہیں کون سے چوہے تھے جو صوبے کی گندم بھی کھاگئے۔انصاف ہائوس کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو زیادہ اختیار دیا گیا، ضروری ہے کہ سارا پاکستان اسلام آباد سے نہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی نہ ہوئے تو کہیں نہ کہیں بے چینی رہے گی، پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے عندیہ دیا کہ نئے قانون کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کریں گے پٹیشن تیار کررہے ہیں،  ہم سندھ کے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے اور سندھ کے عوام کے حق کے لیے پر ممکن اقدامات کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی پر لفظی وار کرتے ہوئے اسد عمر کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی قانون میں ترمیم کرکے عوام کواختیارات سے محروم کرناچاہتی ہے، پیپلزپارٹی پاکستان کیلئے خطرہ پیداکرناچاہتی ہے، سندھ میں 20ارب روپے کی گندم چوہے کھاگئے ، سندھ اپنی ضرورت سے زیادہ گندم پیداکرتاہے ، سندھ میں پنجاب کی نسبت 300سے350روپے آٹے کی قیمت زیادہ تھی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ سندھ میں پتہ نہیں انسانی نوعیت کے چوہے گندم کھاگئے یاپھریہ چوہے فالودے یاربڑی والے جیسے تھے ،مشکل حالات میں ڈھائی سوارب روپے ویکسی نیشن مہم پرخرچ کیے گئے ، اومی کرون کی وجہ سے کوروناکی نئی لہرکے واضح امکانات نظرآرہے ہیں،7کروڑ15لاکھ لوگوں کی مکمل ویکسی نیشن کرلی، وہ کونساقانون ہے جوسندھ حکومت کواپنے شہریوں کیلئے ویکسین خریدنے کیلئے روکتاہے ، کوروناکے معاملے پرسیاست کونہیں لاناچاہیے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ کہہ رہی تھی پاکستان میں لوگوں کوویکسی نیشن مکمل کرنے میں 10سال لگیں گے ،کورونامیں سیاست کولیکرآتاہوں نہ ہی اس میں صوبوں میں تفریق کرتاہوں۔