آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں، بینک اکائونٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں،رپورٹ
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 9 میں 2 بینکوں کے کھاتوں کو ظاہر نہیں کیا، پی ٹی آئی کی 2012-13کی آڈٹ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ پر کوئی تاریخ درج نہ ہونا اکائونٹنگ معیار کے خلاف ہے، آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں، بینک اکائونٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ آڈٹ رپورٹ منظوری کے لئے پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پیش کی گئی تھی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی پی ٹی آئی بینک اکائونٹس کی تفصیلات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ امریکی ادارے فارایل ایل سی کی پی ٹی آئی اکائونٹس سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔