ریاض (ویب ڈیسک)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے روانگی سے بہتر گھنٹے قبل کورونا وائرس سے بچا وکی ویکسین کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پرکورونا وائرس سے بچاکی ویکسینیشن کے بارے میں معلومات لازمی فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین فائزر بائیوٹک، ایسٹرازنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا ویکسین فراہم کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کردہ سائنوویک اور سائنوفام کو بھی سعودی عرب میں منظور کیا گیا ہے ایسے عمرہ زائرین جو کورونا وائرس سے بچا کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں ان کو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا تاہم سنگل ڈوز کے حامل زائرین کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنے ہونگے۔