لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکائونٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکائونٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کے نام سے موجود ہے۔ نامعلوم ہیکرز نے پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکائونٹ ہیک کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گذارش ہے کہ آفیشل اکائونٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ اکائونٹ کی بحال کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت لی جا رہی ہے۔