کراچی (ویب ڈیسک)
منی بجٹ میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور کمپنیوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذکے خلاف90سے زائد کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخوستوں میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا لیکن منی بجٹ میں ان پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور ٹیکس کا تنازعہ کھڑا ہونے کی وجہ سے کنٹینر پروسیسنگ زون میں داخل نہیںہو پارہے اور صورتحال سے ملکی معیشت کو نقصان ہو گا۔ درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جو نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے اس کو کالعدم قراردیا جائے۔ درخواست میں وزارت خزانہ اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔