ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں
پی آئی اے کے اکائونٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اکا ئونٹس منجمد کر دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکائونٹس منجمد کئے گئے ۔ پی آئی اے نے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی،ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکائونٹس منجمد کئے ہیں اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے ۔ پی آئی اے کے اکائونٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔
پی آئی اے کے منجمد اکاونٹس بحال کردیے گئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے منجمد اکاونٹس بحال کردیے۔ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات مثبت رہی۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو باور کروایا کہ پی آئی اے نامساعد حالات کے باوجود حالیہ واجبات کی ادائیگی کرتی رہے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں رہنمائی لی جائے گی۔ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے اکاونٹس غیر منجمد کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایف بی آر نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاونٹس منجمد کردیے تھے، تاہم اعلی سطح کے رابطوں کے بعد جلد اکانٹس بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کروائی، ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کیے اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ پی آئی اے کے اکاونٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔