بھارت کورونا صورتحال کنٹرول سے باہر، 3لاکھ کے قریب نئے کیسز
مزید 614 مریضوں کی موت ،2لاکھ56ہزار،614ہلاکتیں ہوگئیں
نئی دہلی( ویب نیوز ) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,55,874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار 202 ہو گئی۔ ساتھ ہی، 12403 ایکٹیو کیسزکے بڑھنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2236842 ہو گئی۔ مزید 614 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490462 ہو گئی ہے،کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,67,753 مریض شفایاب ہوئے ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3.70 کروڑ سے زیادہ ہو گئی۔ گذشتہ روزملک میں 62,29,956 افراد کو ویکسین لگائی گئی