اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51 کیس رپورٹ ہوئے اور 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار283ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 51 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح کورونا کے  مثبت کیسز کی شرح1.55فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں245 افراد میں سے 11 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 4.49 فیصد رہی، کراچی میں 260 افراد میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 10.38فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں125 میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.80 فیصد رہی۔