اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں کوروناوئرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعہ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے6377نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید48مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29420تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1لاکھ 72تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح9.94فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ72لاکھ77ہزار517 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران9لاکھ49ہزار926افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک8کروڑ39لاکھ 46ہزار354افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں6لاکھ71ہزار271افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی18 کروڑ6لاکھ61ہزار534خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں16لاکھ64ہزار560کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔اب تک ملک بھر میں 27لاکھ58ہزار593افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 92040افراد کو کوروناوائرس کی بوسٹرڈوزلگائی گئی۔پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 14لاکھ48ہزار663تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے13 لاکھ17 ہزار385مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1618تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4566مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14103تک پہنچ گئی ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12993تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد21085تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد49781تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان431،آزاد جموں وکشمیر3173جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد292تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ90ہزار270مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ51ہزار506،صوبہ خیبر پختونخوا میں 180171،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد115287،صوبہ بلوچستان33835،آزادجموں وکشمیر35960جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10356تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد130373،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد199195،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ85ہزار810،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ47ہزار920،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 34634 ،آزاد کشمیر39894اور گلگت بلتستان میں10837افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13219افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7869، خیبر پختونخوا میں6031، اسلام آباد میں983، گلگت بلتستان میں189، بلوچستان میں368 اور آزاد جموں و کشمیر میں761فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ52لاکھ58ہزار723ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے64121نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔