لاہور ( ویب نیوز )
کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈ یٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کی قیادت میں وفد کی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور بھی تقریب میں شر یک ہوئے جبکہ اس موقع پر سی پی این ای کے اراکین میں گور نر پنجاب نے صحت انصاف کارڈ بھی تقسیم کیے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے لیے سی پی این ای کے کردار کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صدر سی پی این ای کاظم خان کے علاوہ اعجازالحق، ایاز خان، جمیل اطہر قاضی، ارشاد احمد عارف، طاہر فاروق، یوسف نظامی، ذوالفقار احمد راحت اور ضیاالرحمن تنولی سمیت بڑی تعداد میں سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران اور عہدیداران شریک تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پی این ای ایک اہم تر ین اور ایڈ یٹرز کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے آپ کی مہما ن نوازی کا موقعہ ملا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور یہ بات درست ہے کہ میڈیا کا کردار اپوزیشن جماعتوں سے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ پاکستانی میڈیا ہمیشہ سے انتہا ئی ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر نے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی حکومت تک پہنچاتا ہے جس سے ہمیں ان مسائل کو حل کر نے میں مدد ملتی ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ وزیر اعظم عمران خان کا عوام دوستی کا وہ تحفہ ہے جسکی پاکستان کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام تر چیلنجز کے باوجود عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ تحر یک انصاف حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کا بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے پنجاب سمیت پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی مستفید ہوگی۔ اس موقعہ پر تر جمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور انکے جتنے بھی مسائل ہیں ان کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آج سی پی این ای کے اراکین بھی صحت کارڈ سے فائدہ حاصل کر نیوالوں میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کاصحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے۔