وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ دورہ روس کا امکان
23 سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ روس ہوگا،ذرائع
اسلام آباد( ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ روس کے تاریخی دورے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 23 سال بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ روس ہوگا،عمران خان روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دورہ میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہو گا، دورہ روس فروری کے آخر ہفتے میں متوقع ہے۔وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دورہ میں دوطرفہ تعلقات، نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف اہم امور پر بات ہو گی۔