واشنگٹن (ویب ڈیسک)
یوکرین پر روسی جارحیت کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے اور یوکرین کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی یوکرین سے متعلق امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری کے ساتھ امریکی صدر بائیڈن نے بھی امریکی شہریوں کو فورا یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر چیزیں تیزی سے بگڑ سکتی ہیں، روسی حملے کی صورت میں امریکی فوجی کسی بھی امدادی مشن میں شامل نہیں ہوں گے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی جمع کرچکا ہے، جبکہ روس نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔